Dawn News Television

شائع 17 نومبر 2014 03:46pm

'کوئی روک سکتا ہے تو روک لے'

پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نےکہا ہے کہ وہ دن دیہاڑے پاکستان آ رہے ہیں اگر انھیں کوئی روک سکتا ہے تو روک کر دیکھ لے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے حکومت کے ساتھ کسی ڈیل کے الزمات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ڈیل ہوئی ہوتی تو اشتہاری کیوں قرار دیا جاتا ؟

ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنے مشن کو بین الاقوامی قرار دیا، جو نوے ممالک میں پھیلا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان عوامی تحریک چھانگا مانگا کی تحریک نہیں ہے ۔

عوامی تحریک کے سربراہ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقاتی ٹیم کو بھی یکسر مسترد کرتے ہوئے پنجاب سے باہر کی ٹیم بنانے کا مطالبہ کردیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک وزیرِ اعلیٰ پنجاب مستعفی نہیں ہوتے کوئی جے آئی ٹی قبول نہیں ہے۔

انھوں نے حکومت پر پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) پر خود حملہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کا رکن پولیس کی شیلنگ سے بچنے کے لیے پارلیمنٹ کی عمارت میں گھسے ۔

Read Comments