Dawn News Television

شائع 25 جنوری 2015 04:37pm

سوہا علی خان اور کنال کیمو شادی کے بندھن میں بندھ گئے

سیف علی خان کی چھوٹی بہن سوہا علی خان اور بولی وڈ اداکار کنال کیمو شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

شادی کی تقریب آج سادگی سے سوہا علی خان کے گھر میں ہوئی جس میں بہت کم افراد کو مدعو کیا گیا تھا۔

شادی کی تقریب میں خاندان کے قریبی افراد جیسے سوہا کی والدہ شرمیلا ٹیگور، بھائی سیف علی خان اور بھابھی کرینہ کپور خان شریک تھے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سوہا کی شادی کا جوڑا ان کی بھابھی کرینہ کپور نے گفٹ کیا ۔

گذشتہ دنوں سوہا کی مہندی کی تقریب بھی ہوئی تھی جس کی تجویز سلمان خان کی نوبیاہتا بہن ارپیتا خان نے سوہا کو دی تھی۔

سوہا علی خان اور کنال کیمو کی ملاقات 2009 میں ایک فلم میں ہوئی تھی اور 36 سالہ سوہا اور 31 سالہ کنال کی گذشتہ سال پیرس میں منگنی ہوئی تھی۔

Read Comments