پاکستان

چینی وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کرینگے

دورے کے دوران چینی صدر کے مارچ میں ہونے والے دورے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

اسلام آباد: چینی وزیر خارجہ وینگ ای 9 فروری کو اسلام آباد کے دو روزہ دورے پر آئیں گے جس کے دوران 22 مارچ کے چینی صدر ژی جنگپنگ کی تفصیلات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ایک اعلیٰ حکومتی اہلکار نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ دورے کے دوران چینی وزیر خارجہ مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز اور وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ دورے کے دوران چینی صدر کے دورہ پاکستان کو حتمی شکل دی جائے گی۔

احسان اقبال نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ ہم چینی صدر کے ساتھ متعدد معاہدوں کے مسودوں کو حتمی شکل دینے کے مراحل میں ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ چینی صدر کا دورہ کسی صورت معطل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اس موقع انہوں نے چند سیاسی عناصر کو پاک۔چین اکانامک کاریڈور شروع کرنے میں خلل پیدا کرنے کا الزام عائد کیا۔

چینی صدر باضابطہ طور پر کاریڈور کا آغاز کریں گے جس کا نام سیکیورٹی وجوہات کے باعث نہیں بتایا جارہا۔