پہلی پاکستانی انیمیٹڈ فلم 22 مئی کو ریلیز ہو گی
شرمین عبید چنائے کی 'تین بہادر' پاکستان کی پہلی فل لینتھ اینیمیٹڈ فلم ہے۔
پاکستان کی پہلی اور فل لینتھ انیمیٹڈ فلم 'تین بہادر' رواں سال 22 مئی کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔
گیارہ سال کے تین بچوں آمنہ، سعدی اور کامل کے ایک جرائم پیشہ گینگ کے خلاف ایڈونچرز پر مشتمل یہ فلم وادی اینیمیشن کی مالک اور آسکر انعام یافتہ شرمین عبید چنائے کی ذہنی تخلیق ہے۔
پاکستان میں تیار ہونے والی اس فلم کے ساؤنڈ ٹریک میں شیراز اپل اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔
چنائے ماضی میں تین بہادر کو انقلابی کہہ چکی ہیں کیونکہ 'یہ پوری فیلمی کو معیاری تفریح فراہم کرے گی'۔
| |