Dawn News Television

شائع 24 فروری 2015 02:55pm

افغانستان: ہزارہ برادری کے 30 افراد اغواء

قندھار:افغانستان کے جنوب میں مسلح افراد نے ہزارہ برادری کے 30 افراد کو اغواء کر لیا۔

افغان حکام نے بتایا کہ واقعہ پیر کی دوپہر زابل صوبہ میں پیش آیا۔

صوبے کے گورنر محمد اشرف نے منگل کو بتایا کہ اغواء ہونے والوں میں سے کچھ سرکاری ملازم بھی ہو سکتے ہیں، جنہیں مرکزی سڑک پر دو گاڑیوں سے اتار کر ساتھ لے جایا گیا۔

ایک اور سرکاری افسر نے بھی واقعہ کی تصدیق کی ہے۔ ابھی تک کسی نے اغواء کی ذمہ داری قبول کی اور نہ ہی تاوان کا کوئی مطالبہ سامنے آیا۔- اے پی

Read Comments