Dawn News Television

شائع 03 اپريل 2015 01:02am

مونگ پھلی دل کے مریضوں کیلئے مفید

**ایک نئی تحقیق کے مطابق غذا میں مونگ پھلی شامل کرنے سے دل کے بہت سے امراض سے بچا جا سکتا ہے۔

حال ہی میں امریکی شہر بوسٹن میں ایک تحقیق کی گئی جس کے مطابق مونگ پھلی ایک بہت ہی فائدہ مند غذا ہے اور زیادہ چربی کی جگہ استعمال کی جاسکتی ہے، اس سے کھانے میں غذایت بھی آتی ہے۔

اس تحقیق کے مطابق ایسے افراد جو ایک ہفتے میں دو سے زیادہ مرتبہ مونگ پھلی اپنی غذا میں شامل کرتے ہیں ان کو دل کے مرض کرونری سے کم خطرہ رہتا ہے۔

مونگ پھلی ہمارے جسم میں خون کا نظام کو بھی کنڑول میں رکھتی ہے اور شریانوں کے مرض سے بھی بچا جاسکتا ہے۔

Read Comments