Dawn News Television

اپ ڈیٹ 06 اپريل 2015 11:23am

جاوید ہاشمی نے ایک نیا پنڈوراباکس کھول دیا

کراچی : تحریک انصاف کے سابق صدرجاوید ہاشمی نے ایک نیا پنڈوراباکس کھول دیا اور ان کا کہنا ہے کہ دھرنوں کا سارا آئیڈیا آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ شجاع پاشا کا تھا۔

ڈان نیوزکے پروگرام دوسرارخ میں انٹرویو کے دوران جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ہم نےتحریک انصاف کے کارکنوں کودھرنے کے دوران وزیراعظم کوگھیسٹ کرباہرنکالنے کی ہدایت کردی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ عوامی تحریک اورپی ٹی آئی نےمل کراسمبلیوں پرقبضے کامنصوبہ بنایا تھا۔

جاوید ہاشمی نے کہا کہ جنرل شجاع پاشا دھرنوں کے دوران رابطہ کاربنے رہے اور جنرل پاشانےکہا کہ نوازشریف، چوہدری نثار اور خواجہ آصف کونہیں چھوڑوں گا۔

یہاں دیکھیے:پی ٹی آئی سے متعلق جاوید ہاشمی کے نئے انکشافات

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان جنرل کیانی اورجنرل پاشاسے فون پررابطے کرتے، تحریک انصاف میں شمولیت کے بعداحساس ہواکہ وہ ایک دلدل میں پھنس چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج بھی اشاروں پرکیا۔

جاوید ہاشمی نے کراچی کی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز سے چھٹکارا پائے بغیر متحدہ کا مستقبل تاریک ہے، کراچی رینجرز کے اقدامات کے باعث دوبارہ کھڑا ہوگیاہے۔

Read Comments