Dawn News Television

شائع 06 اپريل 2015 08:57pm

دبنگ تھری کی تیاری شروع

بولی وڈ کی سپر ہٹ فلم 'دبنگ' ایک بار پھر باکس آفس پر دھمال مچانے کے لیے تیار ہو رہی ہے۔

ہدایت کار ارباز خان نے 2010 میں فلم 'دبنگ' کی بے پناہ کامیابی کے بعد 'دبنگ 2' بنائی اور اب وہ 'دبنگ 3' پر کام کر رہے ہیں۔

حال ہی میں ایک کتاب کی تقریب رونمائی کے موقع پر ارباز نے بتایا کہ 'دبنگ 3 ' کو بننے میں ایک یا دو سال لگ جائیں گے اور وہ کسی دن سلمان خان سے فلم کے اسکرپٹ پر بات چیت کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اس مرتبہ دبنگ کی ڈائریکشن کوئی اور دے گا جبکہ وہ خود کو صرف پروڈکشن تک محدود رکھیں گے۔

یاد رہے کہ سلمان خان اس وقت فلم 'پریم رتن دھان پایو' اور 'بجرنگی بھائی جان' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے فوراً بعد وہ کرن جوہر کی فلم 'شدہی' میں کام کریں گے۔

Read Comments