کراچی ضمنی انتخاب، جماعت اسلامی کا میدان سج گیا
کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے آج جماعت اسلامی نے جلسہ کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
جماعت اسلامی نے ایک روز قبل سے ہی جلسے کی تیاریاں شروع کر دی تھیں، جماعت اسلامی کے کارکنوں نے اسٹیج اور کرسیاں سجا دیں ہیں جبکہ کریم آباد سے واٹر پمپ جانیوالی سڑک کا ایک ٹریک بند کردیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 246 کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں آج شام کراچی میں نصیر آباد میں شاہراہ پاکستان پر جلسہ منعقد کیا گیا ہے ، جس میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق خطاب کریں گے ۔
حلقہ این اے 246 کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں جماعت اسلامی نے انتخابی مہم تیز کر دی ہے ۔
شاہراہ پاکستان پر عائشہ منزل اور واٹر پمپ کے درمیان نصیر آباد پر شام چھ بجے منعقد ہونے والے جلسے کی تیاریاں عروج پر ہیں ۔
جماعت اسلامی کے کارکنوں نے اسٹیج بنانا اور کرسیاں لگانی شروع کر دیں ۔
کریم آباد سے واٹر پمپ جانیوالی شاہراہ پاکستان کا ایک ٹریک ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے ۔
جلسے کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات کے لیے پولیس کی بھاری کی نفری تعینات کی جائے گی۔