لائف اسٹائل

کترینہ 'فتور' کی شوٹنگ کے دوران زخمی

نئی دہلی میں جاری شوٹنگ کے دوران گھڑسواری کرتے ہوئے کترینہ اپنی گردن اور پاؤں زخمی کروا بیٹھیں۔

بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف دہلی میں اپنی فلم 'فتور' کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئی۔

کترینہ کیف اداکار ادیتیہ رائے کپور کے ساتھ اپنی آنے والی فلم فتور کی دہلی میں شوٹنگ کروا رہی تھی جس کے دوران ایک سین فلم بند کرتے ہوئے وہ زخمی ہوگئیں۔

انڈین میڈیا کے مطابق کترینہ کیف کو فلم میں گھڑ سواری کرنی تھی۔ اس سین کو شوٹ کرنے کے دوران کترینہ گھوڑے پر سے اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور معمولی زخمی ہو گئیں۔

تاہم رپورٹ کے مطابق اس حادثے میں کترینہ کی گردن اور پاؤں پر زخم آئے تاہم پھر بھی انہوں نے اپنا سین مکمل کیا۔

فلم کے ہدایت کار ابھیشیک کپور نے کترینہ کو ایک دن آرام کا مشورہ بھی دیا لیکن کام زیادہ ہونے کے باعث کترینہ کیف نے شوٹ کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

ابھیشیک کپور کا کہنا تھا کہ کترینہ کیف ایک بہترین اداکارہ ہیں اور اپنے کام کے سلسلے میں کافی سنجیدہ ہیں۔