لائف اسٹائل

سب وے سرفر پاکستانی ریلوے ٹریک پر

ایک ویڈیو میں پاکستانی نوجوانوں کو اس گیم کو حقیقی زندگی میں کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اگر آپ اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں تو اس کا مشہور گیم 'سب وے سرفر' تو آپ نے کھیلا ہی ہوگا یا پھر اس کے بارے میں سنا تو ہوگا۔

اس گیم میں ایک بچے کو ریلوے ٹریک پر بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے جس کے پیچھے ایک گارڈ لگا ہوا ہے اور جیسے ہی یہ بچہ ٹرین سے ٹکرا جاتا ہے تو وہ گارڈ اسے پکڑ لیتا ہے۔

`

سب وے سرفر پاکستانی ریلوے ٹریک پر

سب وے سرفر پاکستانی ریلوے ٹریک پرمزید تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں: http://www.dawnnews.tv/news/1020735

Posted by Dawn Urdu on Tuesday, May 5, 2015
`

آپ جتنی دیر تک گارڈ سے بچے رہتے ہیں ویسے ویسے گیم کی رفتار بھی بڑھتی رہتی ہے اور یہ گیم مشکل ہوتا چلا جاتا ہے۔

کچھ پاکستانی نوجوانوں نے اس گیم کو حقیقی زندگی میں کھیل کر دکھایا ہے جس کی ویڈیو 'اوئے باز آجا' نامی فیس بک پیج پر موجود ہے۔