پریانکا پولیس افسر بنیں گی
بولی وڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا ہدایت کار پرکاش جھا کی فلم گنگاجل 2 میں ایک سخت پولیس افسر کا کردار ادا کریں گی۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق پرکاش جھا کی فلم گنگا جل 2، 12 سال بعد دوبارہ بنائی جارہی ہے۔ اس فلم میں پہلے اجے دیوگن نے اداکاری کی تھی لیکن اس بار ہدایتکار پرکاش جھا اداکار اجے دیوگن کو فلم میں شامل نہیں کر سکے۔
اس فلم میں پریانکا چوپڑا ابھا ماتھر نامی پولیس افسر بنیں گی۔
اس وقت پریانکا امریکی سیریل میں اداکاری کو لے کر مصروف ہیں، ساتھ ساتھ ان کی فلم دل دھڑکنے دو اس سال جون میں ریلیز کی جائے گی۔
دل دھڑکنے دو کے بعد پرینکا کی فلم باجی راؤ مستانی ریلیز کی جائے گی جس میں ان کے ساتھ رنویر سنگھ جو کہ باجی راؤ کا کردار کریں گے اور دیپیکا پڈوکون جو کہ مستانی بنیں گی بھی شامل ہیں، جبکہ پریانکا اس فلم میں کاشی بائی کا کردار ادا کریں گی۔
فلم گنگاجل 2 کی ریلیز ڈیٹ اب تک سامنے نہیں آئی البتہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ فلم اس سال کے آخر یا 2016 کے شروع میں ریلیز کی جائے گی۔