’رابرٹ ڈی نیرو تاریخ کا عظیم ترین اداکار‘
نئے سروے میں ڈی نیرو نے چارلی چیپلن، کلینٹ ایسٹ وڈ اور لیونارڈو ڈی کیپریو کو پیچھے چھوڑ دیا۔
امریکی سٹار رابرٹ ڈی نیرو کو تاریخ کا عظیم ترین اداکار کا درجہ دیا گیا ہے۔
ایک نئے سروے میں ڈی نیرو نے چارلی چیپلن، کلینٹ ایسٹ وڈ اور لیونارڈو ڈی کیپریو کو پیچھے چھوڑ دیا۔
دی مرر کی رپورٹ میں بتایا کہ سروے میں درجہ بندی کا انحصار کسی اداکار کو ملنے والے ایواڈز پر نہیں بلکہ پورے کیریئر میں ادا کیے گئے مرکزی کرداروں پر تھا۔
سروے میں مجموعی طور پر ٹاپ 200 فلموں کا جائزہ لیا گیا۔
The Godfather کے سٹار نے سروے میں سات فلموں Goodfellas,' 'Once Upon a Time in America,' 'Taxi Driver,' 'Raging Bull,' 'Heat,' 'Casino,' اور 'Deer Hunter کی بنا پر پہلا نمبر حاصل کیا۔
ان کے مقابل درجہ بالا تینوں اداکار پانچ فلموں کے پوائنٹس لے سکے۔