پاکستان

اویس مظفر سے ایئر پورٹ پر پوچھ گچھ

پیپلز پارٹی کے رہنما اورسندھ اسمبلی کے رکن کو حساس ادارے کے اہلکاروں نے کراچی ایئرپورٹ پر روک کر دیر تک پوچھ گچھ کی۔

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سندھ اسمبلی کے رکن اویس مظفر کو حساس ادارے کے اہلکاروں نے کراچی ایئرپورٹ پر روک کر دیر تک پوچھ گچھ کی۔

اویس مظفر سوالوں کے جواب دے کر دبئی روانہ ہوگئے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما اویس مظفر دبئی جانے کے لیے ایئر پورٹ پہنچے تو حساس ادارے کے اہلکاروں نے انہیں روک لیا۔

اہلکاروں نے اویس مظفر سے کافی دیر تک پوچھ گچھ کی۔

پوچھ گچھ کے بعد انہیں دبئی جانے کی اجازت دی گئی اور اویس مظفر نجی ایئر لائن کی پرواز ای کے 603 کے ذریعے دبئی روانہ ہوئے۔

واضح رہے کہ اویس مظفر پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری کے قریبی ساتھ سمجھے جاتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اویس مظفر دبئی کے راستے برطانیہ جا رہے ہیں جہاں ان کے کسی عزیز کا انتقال ہوا ہے۔