Dawn News Television

اپ ڈیٹ 08 جولائ 2015 09:43pm

راولپنڈی: ٹریفک حادثے میں چھ ہلاکتیں

راولپنڈی: اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں ٹریفک حادثے میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہلاک ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق، بدھ کو راولپنڈی میں ترنول کے قریب فتح جنگ روڈ پر تیز رفتار کوسٹر بس مخالف سمت سے آنے والی مسافر وین سے ٹکرا گئی۔

حادثہ میں زخمی متعدد افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں بعض مسافروں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ حادثے میں کوسٹر کا ڈرائیور بھی ہلاک ہو گیا۔

ابتدائی خبر میں ہلاکتوں کی تعداد 20 بتائی گئی تھی، تاہم صورتحال واضح ہونے پر چھ ہلاکتوں کی تصدیق ہو سکی ہے۔

Read Comments