Dawn News Television

اپ ڈیٹ 02 مئ 2017 03:34pm

بولی وڈ کی مہنگی ترین فلم 'باہوبلی'

ہندوسدتان کی تاریخی جنگ پر بنی بولی وڈ کی مہنگی ترین فلم 'باہوبلی' جمعہ کو ریلیز کردی گئی۔

ڈھائی ارب روپے لاگت سے دو حصوں میں بننے والی اس فلم کے ہدایت کار ایس ایس راجاماؤلی ہیں۔

اس فلم کے دوسرے حصے کی ریلیز کے لیے اب تک کوئی تاریخ سامنے نہیں آئی۔

ناقدین 'باہوبلی' کا مقابلہ ہولی وڈ فلم 300 سے کیا جارہا ہے۔ فلم کے بڑے بجٹ اور خاص انداز سے فلمائے گئے مناظر شائقین کی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں۔

باہوبلی کے علاوہ بولی وڈ میں بننے والی دوسری بڑے بجٹ کی فلمیں یہ ہیں۔

2010 میں ریلیز ہونے والی فلم 'ربوٹ' کا بجٹ 35 ملین ڈالرز تھا جسے تامل، ہندی اور تیلگو زبانوں میں پیش کیا گیا۔

شاہ رخ خان کی 2011 میں ریلیز ہونے والی فلم 'را -ون' 24 ملین ڈالر کے بڑے بجٹ سے بنائی گئی۔

2013 کی فلم 'دھوم 3' 15.7 ملین ڈالر کے بڑے بجٹ سے تایر کی گئی۔

Read Comments