دنیا

مراکش: مسجد میں چوہے کی موجودگی پر بھگدڑ، 80 زخمی

بھگدڑ اس وقت ہوئی جب نماز کی ادائیگی کے دوران ایک خاتون نے چوہے کو دیکھ کر شور مچا دیا۔

رباط: کاسابلانکا کی ایک مسجد میں چوہے کی موجودگی سے مچنے والی بھگدڑ میں خواتین سمیت 80 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

مراکو نیوز ایجنسی نے بتایا کہ واقعہ منگل کو شہر کی حسن دوئم مسجد میں نماز کی ادائیگی کے دوران اس وقت پیش آیا جب ایک خاتون نے چوہے کو دیکھ کر شور مچا دیا ۔

نیوز ایجنسی کے مطابق، 81 افراد کو، جن میں زیادہ تعداد خواتین کی تھی، معمولی زخم اور فریکچر آئے جبکہ کچھ بے ہوش ہوئے۔