لائف اسٹائل

'رئیس' کی پہلی جھلک

شاہ رخ خان اور اور ماہرہ خان کی فلم 'رئیس' کا پہلا ٹیزر ریلیز جاری۔

بولی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان اور اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی آنے والی فلم رئیس کا پہلا ٹیزر ریلیز کردیا گیا۔

اداکار نے ٹوئٹر پر فلم کے پوسٹرز بھی ریلیز کردیے۔

راہول ڈھولکیا کی ہدایات میں بننے والی اس فلم رئیس میں شاہ رخ خان نہایت منفرد انداز میں نظر آئے ہیں۔

ایکسل انٹرٹینمنٹ اور ریڈ چیلیز کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں شاہ رخ اور ماہرہ کے ہمراہ اداکار نوازالدین بھی اہم کردار کرتے نظر آئیں گے۔

فلم رئیس 2016 عید پر سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔