Dawn News Television

شائع 20 جولائ 2015 11:46pm

ڈیمی مور کے سوئمنگ پول میں نوجوان ڈوب کر ہلاک

ہولی وڈ اداکارہ ڈیمی مور کے گھر کے سوئمنگ پول میں ایک نوجوان کی لاش ملی ہے۔

حکام کے مطابق 21 سالہ نوجوان کی لاش اتوار کی صبح ملی۔ جب ڈیمی گھر میں موجود نہیں تھیں۔

پولیس نے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی ہے۔ بی بی سی نے ایک پولیس اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ ہلاک شخص ڈیمی مور کے عملے کا رکن ہوسکتا ہے۔

پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو طبی عملہ اس شخص کی جان بچانے کی کوشش کر رہا تھا۔

ہلاک شخص کے گھر والوں نے پولیس کو بتایا کہ نوجوان کو تیرنا نہیں آتا، اور ڈوب کر ہلاک ہونا اس کی موت کا سبب ہوسکتا ہے۔

Read Comments