Dawn News Television

اپ ڈیٹ 01 اگست 2015 12:38pm

معروف کامیڈین فرید خان انتقال کرگئے

کراچی: ٹیلی وژن اور اسٹیج کے معروف کامیڈین فرید خان طویل علالت کے بعد آج کراچی میں انتقال کرگئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق فرید خان گزشتہ 6 برس سے گلے کے کینسر میں مبتلا تھے اور اس سلسلے میں ان کے 5 آپریشن بھی ہوئے، جبکہ کچھ عرصے سے وہ دل اور گردوں کے عارضے میں بھی مبتلا تھے.

40 سال تک ٹیلی وژن اور اسٹیج پر دوسروں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے فرید خان نے اپنے فن کی بدولت پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

ان کی وجہ شہرت ٹی وی کے مزاحیہ خاکے "ففٹی ففٹی" تھے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم نے سوگواران میں 4 بچوں اور ایک بیوہ سمیت دوبہوؤں اور 3 پوتوں کو چھوڑا ہے۔

فرید خان کی نماز جنازہ آج شام کراچی میں ان کی رہائش گاہ گلستان جوہر میں ادا کی جائے گی۔

Read Comments