پورن سائٹس پر پابندی، بولی وڈ کا ردعمل
ہندوستان میں پورن سائٹس پر پابندی لگنے کے بعد ہندوستانی عوام کا سخت رد عمل سامنے آیا تھا جس کے بعد بولی وڈ نے بھی حکومت کے اس فیصلے کا ساتھ نہیں دیا۔
ہندوستانی حکومت کی جانب سے فلموں میں غیر اخلاقی الفاظ کے استعمال، گائے کے گوشت اور شراب پر پابندی لگانے کے بعد اب پورن سائٹس کو بھی غیر اعلانیہ طور پر بلاک کردیا ہے۔
اس فیصلے کے بعد بولی وڈ کے کئی مشہور اداکاروں اور ہدایت کاروں نے اس فیصلے کی خلافی کی اور کہا کہ پورن سائٹس پر پابندی لگانا کوئی حل نہیں ہے۔
سونم کپور، کالکی کوئیچلن اور رام گوپال ورما سمیت کئی بولی وڈ شخصیات نے ٹوئٹر پر اس کے خلاف ٹویٹ کی۔
حکومت کی جانب سے پورن سائٹس پر مذکورہ غیر اعلانیہ پابندی کو مقامی افراد نے ہندوستان ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ سے جوڑنے کی کوشش کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال پورن سائٹس کی براوزنگ کرنے میں خواتین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔