Dawn News Television

شائع 27 اگست 2015 12:11pm

امریکا: صحافی کو تقریب سے نکال دیا گیا

نیو یارک : امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے تقریب سے خطاب کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب سوال پوچھنے پر ایک ٹی وی اینکر کو باہر نکال دیا گیا۔

لووا میں تقریب سے خطاب کے دوران صحافیوں نے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے سوالات شروع کیے تو ہسپانوی زبان کے امریکی نیوز چینل یونی ویژن کے صحافی جارج روماس نے ان کی متنازع امیگریشن پالیسی سے متعلق سوال کیا تھا۔

صدارتی امیدوار نے 3 مرتبہ صحافی کو اپنی باری پر سوال پوچھنے کے لئے کہا۔

اینکر صحافی اپنا سوال متوتر دہراتا رہا جس پر صورتحال خراب ہوئی۔

خیال رہے کہ روماس میکسیکن امریکن ہیں اور وہ میکسیکو کے حوالے سے ہی امیگریشن پالیسی پر سوال اٹھا رہے تھے، اسپینش زبان کے نیوز چینل کے مشہور صحافیوں میں ان کا شمار ہوتا ہے.

یونی ویژن نیوز چینل کی جانب سے اس معاملے پر خصوصی رپورٹ بھی نشر کی گئی ہے.

ڈونلڈ ٹرمپ کے منع کرنے کے باوجود سوال کرنے پر سکیورٹی گارڈ آگے آیا اور اس نے صحافی کو تقریب سے باہر نکال دیا۔

تقریب میں ہی کچھ دیر بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافی کو اندار دوبارہ اندر آنے کی اجازت دی۔

صدارتی امیدوار کا کہنا تھا کہ سوال کرنا صحافی کا حق ہے لیکن اپنی باری کا انتظار کیا جائے۔

Read Comments