Dawn News Television

شائع 22 اکتوبر 2015 10:26pm

علی عظمت کا نیا بولی وڈ گانا

بولی وڈ فلموں ’جسم 2‘ اور ’پاپ‘ میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے پاکستانی معروف گلوکار علی عظمت نے اداکار رندیپ ہودا کی فلم ’میں اور چارلس‘ میں بھی ایک گانا گایا ہے۔

علی عظمت نے اس فلم میں ’میں تو یہیں ہوں‘ نامی ایک ہی گانا گایا ہے۔`https://soundcloud.com/hassan-raza-13/main-to-yahin-hoon-lekin-ali`

ڈان کی ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے علی عظمت کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت فاروق مینگل کی فلم ’ہجرت‘ کے لیے دو گانے گا رہے ہیں جس میں سے ایک آئٹم سانگ جبکہ دوسرا راحت فتح علی خان کے ساتھ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی سنیما موسیقی کے لحاظ سے کافی بہتر ہوگیا ہے۔

پراول رمن نے فلم ’میں اور چارلس‘ کی کہانی لکھنے کے ساتھ ساتھ اس کی ہدایت کاری بھی کی ہے۔ یہ فلم 30 اکتوبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Read Comments