دنیا

ہائیڈروجن فیول سے چلنے والی گاڑی توجہ کا مرکز

جاپان میں جدیدگاڑیوں کاٹوکیوآٹوشومیں پیش کی گئی گاڑی ہائیڈروجن فیول سیل سےچلتی ہے،یہ کارآئندہ سال مارکیٹ میں لائی جائےگی

ٹوکیو : جاپان میں جدید گاڑیوں کا ٹوکیو آٹو شو میں ہائیڈروجن فیول سے چلنے والی گاڑیاں سب کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

جاپان میں جاری ٹوکیو آٹو شو میں جدید گاڑیاں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہیں۔

ٹوکیو میں یہ 44 واں کار شو ہو رہا ہے۔

ہائیڈروجن فیول سیل کاریں خاص طور سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق یہ گاڑی ماحول دوست ہونے کے ساتھ ساتھ کئی خوبیوں کی حامل ہے

یہ کار آئندہ سال مارکیٹ میں لائی جائے گی۔

کار کو اس طرح بنایا گیا ہے کہ اس میں کمپریسڈ ہائیڈروجن گیس بجلی میں تبدیل ہو گی۔

خیال رہے دنیا بھر میں اب گاڑیوں کو متبادل توانائی سے چلانے کے لیے تجربات ہو رہے ہیں۔

چینی کمپنیوں کی جدید کاریں بھی شائقین کی توجہ کا مرکز بنیں۔

سالانہ موٹر شو ایک ہفتے جاری رہتا ہے، شو کے دوران جدید ترین کاریں خریداروں کے لیے پیش کی گئی ہیں۔