نیویارک میں ثابت ہوا ’مونچھ نہیں تو کچھ نہیں‘
نیویارک میں داڑھی اور مونچھوں کے عالمی دن پر ایک دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا.
امریکی شہر نیویارک میں داڑھی اور مونچھوں کے عالمی دن پر ایک دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں مردوں نے اپنی انوکھی موچھوں اور ڈاڑھی کی نمائش کی۔
اس مقابلے میں امریکا کی مختلف ریاستوں سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
’مونچھیں ہو تو نتھو لال جیسی‘ یہ فلمی ڈائیلاگ تو آپ نے کئی بار سنا ہی ہوگا؟ لیکن امریکا میں اس مقابلے کے دوران مردوں نے ایک سے بڑھ کر ایک داڑھی اور مونچھیں دکھائیں جس سے لوگ کہنے پر مجبور ہوجائیں کہ مونچھیں اور داڑھی ہو تو ان لوگوں جیسی ہو۔
مقابلے میں شریک افراد پورے وقت اپنی مونچھوں کو تاؤ دیتے رہے اور ایک دوسرے پر فتح حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف رہے۔