آکسفورڈ ڈکشنری میں ایموجی2015 کا لفظ قرار
انگلش زبان کی معتبر ترین ڈکشنری نے 2015 کے سب سے اہم لفظ کا اعلان کیا ہے جو کہ درحقیقت لفظ ہی نہیں کیونکہ وہ ایک ایموجی ہے۔
آکسفورڈ ڈکشنری نے 2015 کا لفظ ایک ایموجی کو قرار دیا ہے جو آنسو اور خوشی کے متضاد جذبات کا اظہار کرتے ہیں۔
ٹیرز آف جوائے نامی یہ ایموجی آکسفورڈ ڈکشنری کے لیے رواں سال کا سب سے اہم لفظ رہا ہے جو انگلش زبان میں آنے والے انقلاب کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ پہلی دفعہ ہے کہ آکسفورڈ نے کسی ایموجی کو اس اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
آکسفورڈ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران ایموجیز کے استعمال میں تین گنا اضاہ ہوا اور دنیا بھر میں ٹیرز آف جوائے ایموجی سب سے مقبول رہا۔
گزشتہ سال آکسفورڈ ڈکشنری نے لفظ ' vape ' کو 2014 کا لفظ قرار دیا تھا جبکہ 2013 میں یہ اعزاز سیلفی کے حصے میں آیا تھا۔
اس سے قبل رواں سال ہی آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے ہیش ٹیگ کو بچوں کے لیے سال کا سب سے بہترین لفظ قرار دیا تھا۔
رواں برس ایموجی کے علاوہ جن دیگر الفاظ پر غور کیا گیا ان میں ایڈ بلاکر اور ڈارک ویب قابل ذکر ہیں۔