☰
رنبیر-دپیکا کی کامیاب آن اسکرین جوڑی پر کترینہ کا ردعمل
بولی وڈ اداکار رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون کی حال ہی میں ریلیز فلم ’تماشا‘ کے بعد ہر کوئی اس بہترین جوڑی کے گن گا رہا ہے مگر کترینہ کیف دونوں کے ایک ساتھ کام کرنے سے زیادہ خوش نظر نہیں آتیں۔
پنک ولا کی ایک رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف سے ایک انٹرویو کے دوران رنبیر کپور کی فلم ’تماشا‘ کے حوالے سے سوال کیا گیا جس پر کترینہ کا کہنا تھا کہ تماشا ایک بہترین فلم ہے اور رنبیر کپور نے اس میں بے مثال اداکاری کی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ فلم کی ریلیز سے قبل دپیکا اور رنبیر نے فلم کی تشہیر کے لیے خوب محنت کیی اور شہ سرخیوں کا حصہ رہے۔