فوٹو ایڈیٹنگ کے لیے بہترین اپلیکشنز
اسمارٹ فون آج کل بہترین سنسرز سے لیس ہوتے ہیں خاص طور پر ایپل، سام سنگ، ایل جی اور سونی وغیرہ کی اہم ترین ڈیوائسز۔ یہ سب سے اعلیٰ ترین اسمارٹ فونز چاہے آئی او ایس استعمال کرتے ہوئے یا اینڈرائیڈ، کسی پیشہ ور فوٹوگرافر جیسی تصاویر کھینچنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔
اسمارٹ فون کیمروں کی مقبولیت کا پیمانہ اس حقیقت سے لگایا جاسکتا ہے کہ فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم فلیکر پر سب سے زیادہ تصاویر آئی فون سے اپ لوڈ ہوتی ہیں۔
اپنی تصاویر کو ایڈٹ کرنے کے لیے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ میں ایسی ایڈیٹنگ اپلیکشنز دستیاب ہیں جو اس کام کو بہترین انداز سے کرتی ہیں جن کی فہرست درج ذیل ہے۔
سنیپ سیڈ (آئی او ایس اور اینڈرائیڈ)
فہرست میں دیگر اپلیکشنز کے لیے تو ادائیگی کرنا پڑتی ہے تاہم آئی او ایس اور اینڈرائیڈ کے لیے سنیپ سیڈ بالکل مفت اور تصاویر کی ایڈیٹنگ کے لیے مقبول ترین ہے۔ اس میں ایسے فیچرز دستیاب ہے جو اعلیٰ ترین پروفیشنل فوٹو ایڈیٹنگ سافٹ ویئر میں ہوتے ہیں۔
ری ٹچ کی اہلیت یا تصاویر کو مکمل طور پر ری ایڈٹ کرنا، سب انگلیوں کی چند کلک سے ممکن ہے۔
تصویر کے کسی حصے کو ایڈجسٹ کرنا، فلٹرز کو ایڈ کرنا یا فوکس میں ہلکی پھلکی تبدیلیاں، سنیپ سیڈ میں سب کچھ کیا جاسکتا ہے۔ اپنی نئی اپ ڈیٹ کے ساتھ سنیپ سیڈ میں خام فارمیٹ تصاویر کو فلائی میں ایکسپورٹ، ریڈ اور ایڈٹ کرنے کا فیچر بھی دیا گیا ہے جو کہ پیشہ ور فوٹوگرافرز کے لیے بہترین ہے جس کی انہیں ضرورت ہوسکتی ہے۔
آئی او ایس پر اس لنک سے اسے ڈاﺅن لوڈ کریں : https://itunes.apple.com/us/app/snapseed/id439438619?mt=8
اینڈرائیڈ کا لنک یہ ہے : https://play.google.com/store/apps/details?id=com.niksoftware.snapseed&hl=en
فوٹو ایڈیٹر بائی ایواری (اینڈرائیڈ)
ایواری کی یہ اپلیکشن اینڈرائیڈ اسمارٹ فون کی تصاویر کے لیے سادہ مگر طاقتور ایڈیٹنگ فیچرز سے بھرپور ہے۔ یہ صارفین کو تصاویر میں آٹو ان ہانس، فکس ریڈ آئی، ریموو بلیمیش، کلر بیلنس، فوٹو ایفیکٹس، ایڈجسٹ برائٹنس، کنٹراسٹ، کلر ٹمپریچر اور دیگر کی سہلت محض ایک کلک پر فراہم کرتی ہے۔ یہ گوگل پلے اسٹور پر مفت دستیاب ہے تاہم اس کے کچھ فیچر کو ادائیگی کے بعد ہی ان بلاک کیا جاسکتا ہے۔
اس کا لنک یہ ہے : https://play.google.com/store/apps/details?id=com.aviary.android.feather
فلٹرز (آئی او ایس)
فلٹرز ایک پیڈ اپلیکشن (1.99 ڈالرز) ہے جو کئی طرح کے فلٹرز کے ذریعے آپ کی تصاویر کو بدلنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ پانچ سو مکمل ایڈجسٹ ایبل فلٹرز اور 300 سے زائد ہینڈ ٹیکسچرڈ اوورلیز صارفین کے لیے اس میں دستیاب ہیں۔ تصاویر کو بہتر بنانے کے لیے عام ٹولز جیسے برائٹنس، کنٹراسٹ، کلر ٹمپریچر اور ایکسپوزر وغیرہ بھی اس کا حصہ ہیں۔
اس کا ڈاﺅن لوڈ لنک یہ ہے : https://itunes.apple.com/us/app/filters-for-iphone/id972426013?mt=8
آٹو ڈیسک پکسلر (اینڈرائیڈ)
آٹو ڈیسک پکسلر میں حیرت انگیز فیچرز جیسے بیس لاکھ مفت ایفیکٹس کے کامبی نیشن، اوورلیز اور فلٹرز وغیرہ فراہم کیے جاتے ہیں جو آپ کی تصاویر کو زبردست بنادیتے ہیں۔ پکسلر نوآموزوں کی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ماہرین کا بھی خیال رکھتی ہے۔ صارف جیسا چاہے اپنی تصاویر کو شکل دے سکتا ہے جیسے پینسل سے بنے خاکے سے لے کر انک اسکیچ اور دیگر۔ تصاویر پر کیپشنز دیئے جاسکتے ہیں یا تحریر کے ساتھ اوورلے کیا جاسکتا ہے۔
اس ایپ کو اس لنک سے ڈاﺅن لوڈ کریں: https://play.google.com/store/apps/details?id=com.pixlr.express
فیس ٹیون (آئی او ایس)
فیس ٹیون بھی پیڈ ایپ (3.99 ڈالر) ہے جو سیلفی کے شوقین اور پورٹریٹ فوٹوگرافرز کے لیے بہترین ہے۔ اپنے چہرے کے داغ دھبوں سے نجات چاہتے ہیں، اپنی مسکراہٹ کو کشادہ یا بہتر کرنا چاہتے ہیں، اپنے چہرے کی ساخت کو بدلنا چاہتے ہیں یا سفید بالوں کو ہٹانا چاہتے ہیں، یہ ایپ سب کام کرے گی۔ فوٹو ان ہانسمنٹ جیسے فیچرز کے ذریعے سیلفی وغیرہ کو فلٹرز کے ذریعے بہتر کیا جاسکتا ہے، بہتر روشنی یا اسپیشل ایفیکٹس کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اس کا لنک یہ ہے : https://itunes.apple.com/us/app/facetune/id606310581?mt=8
یہ مضمون 6 دسمبر کو ڈان کے سنڈے امیجز میں شائع ہوا.
آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔