شامی طیاروں کی بمباری، 20 شہری ہلاک
دمشق صوبے کے جنوب مشرقی علاقے گوتا میں سرکاری لڑاکا طیاروں کے فضائی حملوں میں سات بچوں سمیت 20 شہری ہلاک ہو گئے۔
بیروت: شام میں سرکاری لڑاکا طیاروں کے فضائی حملوں میں سات بچوں سمیت 20 شہری ہلاک ہو گئے۔
نگران تنظیم ’سیرئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس‘ کے مطابق جمعرات کو دمشق صوبے کے جنوب مشرقی علاقےگوتا میں ہونے والی فضائی کارروائی میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔
نگران تنظیم کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے بتایا کہ صدر بشار الاسد کی حامی فورسز آئے دن اس علاقے میں بم باری کرتی ہیں۔
نگران تنظیم نے بتایا کہ دمشق کے شمال مشرقی علاقے ڈوما میں شیلنگ سے دو شہری ہلاک ہوئے جبکہ سرکاری فوج گوتا میں بم باری جاری رکھے ہوئے ہے۔
یاد رہے کہ مارچ، 2011 میں شروع ہونے والے شامی تنازعے میں اب تک ڈھائی لاکھ سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔
آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔