Dawn News Television

شائع 29 دسمبر 2015 10:39am

دنیا کے دلچسپ اور عجیب ٹریفک سگنلز

سڑکوں پر ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ٹریفک سگنلز بنائے جاتے ہیں اور اگر یہ سگنلز نہ ہوں تو ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوسکتا ہے۔

ٹریفک سگنلز تین رنگوں کی لائٹوں پر مشتمل ہوتے ہیں، جس میں سرخ، زرد اور سبز رنگ شامل ہیں.

سرخ رنگ کا مطلب ہوتا ہے کہ سڑکوں پر چلنے والی گاڑیاں رک جائیں اور پیدل چلنے والوں کو سڑک پار کرنے کا راستہ ملے جبکہ سبز لائٹ کا مطلب ہے کہ گاڑیاں چلیں اور پیدل چلنے والے افراد رک جائیں۔

مختلف ممالک میں ٹریفک سگنلز کو نہایت دلچسپ اور مختلف انداز میں بنایا گیا ہے جو دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں۔

ان ٹریفک سگنلز کو مختلف کہانیوں کی تصاویر پر بنایا گیا ہے جو سڑکوں پر نمایاں نظر آتے ہیں۔

دنیا بھر میں ٹریفک کو روکنے کے لیے کس کس قسم کے سگنلز اور ٹریفک لائٹس بنائیں گئی ہیں ان کی چند دلچسپ تصاویر یہاں دیکھیں:

Read Comments