اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی ہلاک
یہ افراد فوجی اہلکاروں پر چاقو کی مدد سے حملہ کرنے کی کوشش کررہے تھے جنہیں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا، فوج کا دعویٰ۔
یروشلم: اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں تین فلسطینی شہریوں کو ہلاک کردیا۔
اسرائیلی فوج نے ایک اعلامیے میں دعویٰ کیا ہے کہ یہ افراد اس کے فوجیوں پر چاقو کی مدد سے حملہ کرنے کی کوشش کررہے تھے۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی فوج کے ہاتھوں رواں سال 11 فلسطینی قتل
ایک فوجی ترجمان نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ تینوں افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال یکم اکتوبر سے لیکر اب تک فلسطینیوں کی جانب سے کیے گئے حملوں میں 22 اسرائیلی، ایک امریکی اور ایک ایرٹرین شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی ہلاک
جبکہ اسی دورانیے میں اسرائیلی فورسز نے 142 فلسطینیوں کو ہلاک کیا ہے جن میں سے زیادہ تر مبینہ طور پر حملے کررہے تھے۔