'داعش کے قبضے میں 3500 غلام‘
جینیوا: اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شدت پسند گروپ دولت اسلامیہ نے عراق میں تقریباً 3500 لوگوں کو غلام بنا رکھا ہے۔
منگل کو یو این کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ شام اور عراق کے وسیع و عریض حصوں پر قابض عسکریت پسند گروپ نے بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی۔ ’ان خلاف ورزیوں میں سے اکثر کو جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم اور نسل کشی کے مترادف قرار دیا جا سکتا ہے‘۔
اقوام متحدہ کے معاون مشن برائے عراق اور یو این انسانی حقوق کے دفتر کا اندازہ ہے کہ اِس وقت داعش کے ہاتھوں غلام بننے والوں میں اکثریت یزیدی برادری کی خواتین اور بچوں کی ہے۔
جینیوا میں جاری ہونے والی اس رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ غلاموں میں دوسرے نسلی اور مذہبی اقلیتی برادریوں کے لوگ بھی شامل ہیں۔
آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.