Dawn News Television

شائع 23 جنوری 2016 12:50pm

سلمان-کترینہ 'بگ باس 9' میں ایک ساتھ

ہندوستان کے مقبول رئیلٹی شو 'بگ باس' (سیزن 9) کی آخری قسط ’گرینڈ فنالے‘ میں شو کے میزبان سلمان خان کے ساتھ اداکارہ کترینہ کیف بھی اپنی آنے والی فلم ’فتور‘ کی تشہیر کے لیے شریک ہوں گی.

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف، رنبیر کپور سے بریک اپ کے بعد اس شو میں اداکار ادتیہ روئے کپور کے ہمراہ اپنی فلم کو پروموٹ کریں گی جس کے ساتھ ساتھ وہ شو میں رقص کرتی بھی نظر آئیں گی۔

مزید پڑھیں: رنبیر-کترینہ کے راستے جدا؟

واضح رہے کہ اداکار رنبیر کپور سے بریک اپ کی ایک وجہ کترینہ کا سلمان کے شو میں جانے کا فیصلہ بھی بتایا گیا تھا۔

سلمان خان اور کترینہ کیف ماضی میں اپنے رشتے کے باعث میڈیا میں خبروں کی زینت رہے تاہم دونوں کے درمیان کچھ وجوہات کے باعث علیحدگی ہوگئی تھی جس کے بعد دونوں اداکار ایک ساتھ اسکرین پر نظر نہیں آئے۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان سے ملاقات کی خبروں پر کترینہ برہم

بولی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان نے بھی اپنی فلم ’دل والے‘ کی تشہیر کے لیے پہلی بار 'بگ باس' (سیزن 9) میں شرکت کی تھی جو اس سیزن کی سب سے مقبول قسط مانی جاتی ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

Read Comments