Dawn News Television

شائع 03 فروری 2016 11:51pm

مچھلی کا استعمال الزائمر سے تحفظ دے

ہفتے میں ایک بار سی فوڈ یا سمندری خوراک کا استعمال دماغی صحت کے لیے بہترین ہے اور دماغی تنزلی یا ڈیمینشیا کے مرض کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ درمیانی عمر میں ہر ہفتے مچھلی کا ایک بار استعمال الزائمر امراض سے تحفظ دے سکتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اس خوراک سے اس جینز کا خطرہ کم ہوتا ہے جو الزائمر کا باعث بنتا ہے اور ہر طرح کا سی فوڈ لوگوں کو یہ فائدہ پہنچا سکتا ہے۔

اس تحقیق کے دوران حال ہی میں الزائمر کے شکار ہونے والے 286 افراد کا جائزہ لیا گیا اور یہ دیکھا گیا کہ ان کے غذائی معمولات کیا تھے۔

نتائج سے اندازہ ہوا کہ مچھلی میں پائے جانے والا اومیگا تھری فیٹی ایسڈ دماغی صحت کے لیے بہتر ثابت ہوتا ہے۔

امریکا کی رش یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ مچھلی کے تیل کا سپلیمنٹ استعمال کرتے ہیں اور مچھلی کھاتے نہیں، انہیں اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔

خیال رہے کہ ایک تحقیق میں مچھلی کے استعمال کو یاداشت اور مجموعی صحت کے لیے بھی بہتر قرار دیا گیا تھا۔

یہ تحقیق جرنل آف دی امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن میں شائع ہوئی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

Read Comments