Dawn News Television

شائع 05 فروری 2016 06:10pm

دنیا کا سب سے زہریلا جانور کون ہے؟

دنیا کا سب سے زہریلا جانور وہ نہیں جس کا آپ تصور کررہے ہوں گے۔

اگر یقین نہیں آتا تو جان لیں کہ ایک چھوٹا سا سمندری گھونگا یا سنیل ہے جس کے پاس اپنے شکاروں کو پکڑنے کے لیے متعدد جان لیوا ہتھیار ہیں جن میں سے سب سے خطرناک ایک زہریلا ڈنک ہے۔

کون سنیل نامی گھونگے دنیا بھر کے سمندروں پائے جاتے ہیں اور ان کے دانت کسی زیرجلد سوئی اور نیزے کا کام کرتے ہین اور شنکار کے اندر زہر پہنچا دیتے ہیں۔

اس کا زہر اعصابی نظام کو ہدف بناتا ہے اور ہدف کو مفلوج کرکے گھونگے کو موقع دیتا ہے کہ وہ اسے اپنی رفتار کے مطابق خوراک بنالے۔

اور ہاں اس کے دانت مسلسل بڑھتے رہتے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ اپنے زہریلے ہتھیار سے کبھی محروم نہیں ہوتا۔

لندن کے نیچرل ہسٹری میوزیم کے رونالڈ جینر نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گھونگھے مچھلی کو شکار کرتے ہیں اور ان کے لیے بہت تیزی سے حرکت کرنے والے طاقتور زہر کی ضرورت ہوتی ہے ورنہ مچھلی باآسانی بچ سکتی ہے۔

اگر یہ گھونگھے کسی انسان کو ڈنک مار دیں تو موت کا خطرہ اس صورت میں بہت زیادہ ہوتا ہے اگر اسے بروقت ہسپتال نہ پہنچا دیا جائے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کا زہریلا ترین جانور اس لیے یہ ہے کہ یہ کسی بھی انسان کو ڈنک مارے تو اس کی ہلاکت کے لیے بہت کم زہر کی ضرورت ہوتی ہے۔

اس کی شکاری فطرت اور حملے کی خواہش اسے خطرناک ترین بنا دیتی ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

Read Comments