Dawn News Television

اپ ڈیٹ 09 فروری 2016 05:19pm

باربی ڈول بھی باحجاب ہو گئی

دبلی پتلی، گوری رنگت اور اسمارٹ ملبوسات پہنے بچوں کی من پسند 'باربی ڈول' کی لمبے عبائے اور اسکارف کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر جب سے پھیلی ہیں،یہ گڑیا جیسے ایک اسٹار بن گئی ہے.

انڈیپنڈنٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق میڈیکل سائنس پڑھنے والی 24 سالہ طالبہ حنیفہ آدم نے 'منی حجاب فیشن' کے لیے باربی کی ایسی تصاویر تخیلق کیں۔

سی این این سے بات کرتے ہوئے حنیفہ کا کہنا تھا ’میں نے باربی کو اس سے قبل حجاب میں کبھی نہیں دیکھا، جس کے بعد مجھے ایسا کرنے کا خیال آیا، یہی وجہ ہے کہ میں نے ایک انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا اور باربی کو اپنے بنائے ہوئے ملبوسات پہنائے، مجھے لگتا ہے کہ یہ بہت ضروری ہے کہ ایک گڑیا ایسے ہی لباس پہنے جو میں پہنتی ہوں‘۔

حنیفہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا نام 'حجاربی' رکھا ہے جسے اب تک تقریباً 19 ہزار 4 سو لوگ فالو کر رہے ہیں۔

اکاؤنٹ پر حنیفہ نے باربی کی متعدد تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ حجاب پہنے ہوئے ہے.

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس عمل سے یہ غلط فہمی بھی دور کی جاسکتی ہے کہ مسلمان خواتین کو اپنے مذہب کے اظہار کے لیے حجاب پہننے پر مجبور کیا جاتا ہے.


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

Read Comments