جاپان: سیمورائی تلوار لگنے سے اداکار ہلاک
ڈیاگو ٹوکیو کے ایک اسٹوڈیو میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ریہرسل کر رہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔
جاپان میں ایک اداکار تھیٹر کی ریہرسل کے دوران پیٹ میں سیمورائی تلوار لگنے سے ہلاک ہو گیا۔
ٹوکیو پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ آیا موت حادثاتی تھی یا پھر قتل۔
ایک تھیٹر گروپ کے 33 سالہ اداکار ڈیاگو کاشینو ٹوکیو کے ایک اسٹوڈیو میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ریہرسل کر رہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔
انہیں واقعہ کے فوراً بعد ہسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔
آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔