☰
پریانکا 'دی راک' کی فلم کا حصہ
ریسلنگ سے اداکاری کے شعبے میں آنے والے ہولی وڈ اداکار ڈیوین جانسن (دی راک) نے اپنی اگلی فلم ’بے واچ‘ میں بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو کاسٹ کرنے کا اعلان ایک نہایت دلچسپ ویڈیو کے ذریعے کیا.
دی راک نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ انہیں ہندوستان کے ساتھ ساتھ دنیا کی 'سب سے بڑی اداکارہ' میں سے ایک کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے نظر آئے۔
ورائٹی کی ایک خبر کے مطابق پریانکا چوپڑا اپنے امریکی سیریل ’کوائنٹیکو‘ کے بعد بے واچ نامی ایک ہولی وڈ فلم میں اہم کردار ادا کرنے جارہی ہیں۔
اس فلم کی شوٹنگ اگلے ہفتے شروع ہوگی جبکہ اس کی ریلیز اگلے سال مئی میں متوقع ہے۔