Dawn News Television

شائع 23 اگست 2016 11:54pm

بادام کھانا موٹاپے کی روک تھام کے لیے بہترین

اگر تو آپ جسمانی وزن یا موٹاپے کی روک تھام کے لیے ڈائیٹنگ کو اپنانے کا سوچ رہے ہیں تو اس کی جگہ ایک مزیدار چیز کو روزانہ کھانا اپنی عادت بناکر بھی مقصد کو حاصل کرسکتے ہیں۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

فلوریڈا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ کچھ مقدار میں بادام کو کھانے سے جسمانی وزن میں کمی لائی جاسکتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ محض 40 گرام بادام کھانے سے کسی فرد کے غذائی معیار کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

محققین کا ماننا ہے کہ والدین اور بچوں کو نمکین اور پراسیس غذاﺅں کو باداموں سے تبدیل کردینا چاہئے جو کہ جسم میں کیلوریز کی مقدار کم کرنے کے ساتھ پروٹین فراہم کرتا ہے۔

تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ غذا میں بادام کا اضافہ کرکے مجموعی صحت کو باآسانی بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

محققین کے مطابق بادام کھانے کو عادت بنالینے سے نہ صرف موٹاپے کی روک تھام ممکن بنائی جاسکتی ہے بلکہ بچوں کو اس کی عادت ڈالنا انہیں بعد کی عمر میں صحت کے لیے نقصان دہ غذاﺅں کی جانب جانے نہیں دیتی۔

یہ تحقیق طبی جریدے جنرل آف نیوٹریشن ریسرچ میں شائع ہوئی۔

Read Comments