Dawn News Television

اپ ڈیٹ 27 اپريل 2016 10:41pm

دنیا کا سب سے بڑا قاتل جاندار کون؟

دنیا کا سب سے خطرناک یا قاتل جاندار کون ہے ؟ اگر تو آپ انسان کو ہی قرار دیتے ہیں تو بالکل غلط بلکہ بڑے بڑے جانوروں کے مقابلے ایک چھوٹا کیڑا سب سے مہلک ہتھیار ہوتا ہے۔

جی ہاں گر تو آپ شیر یا شارک وغیرہ سے ڈرتے ہیں تو جناب وہ ہم انسانوں کیلئے بہت زیادہ خطرناک نہیں، درحقیقت یہ بڑے بڑے جانور تو کچھ بھی نہیں مچھر سے بڑا قاتل جاندار کوئی نہیں۔

یہ بات بل گیٹس کے ایک پرانے بلاگ میں سامنے آئی تھی جس کا گراف بھی دنیا کے امیر ترین شخص نے پیش کرکے بتایا تھا کہ کونسے جاندار اوسطاً ہر سال لوگوں کی جانیں لیتے ہیں۔

مچھر سالانہ 7 لاکھ سے زائد انسانوں کو قبر میں پہنچا دیتا ہے۔

باقی نمبرز تو آپ اس گراف میں دیکھ ہی لیں گے اور بل گیٹس کا کہنا ہے کہ جب انسانوں کی ہلاکت کی بات آتی ہے تو سب جانور اور انسان خود مل کر بھی مچھروں کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

ملیریا ایسا مرض ہے جو مچھروں کے باعث پھیلنے والے امراض میں 50 فیصد سے زائد اموات کا باعث بنتا ہے اور یہ بھی اس وقت جب گزشتہ 15 سال کے دوران اس مرض سے ہلاکتوں کی شرح میں 37 فیصد کمی آئی ہے۔

ملیریا کے بعد ڈینگی بخار بھی ایشیا اور لاطینی امریکا میں بڑی تعداد مین اموات کا باعث بنتا ہے۔

اب حالیہ دنوں میں براعظم امریکا میں پھیلنے والا مرض زیکا وائرس بھی مچھروں کا نتیجہ ہے اور اس بیماری کے شکار صرف 20 فیصد افراد میں ہی علامات ظاہر ہوتی ہیں اور تاحال اس کا علاج بھی دریافت نہیں ہوسکا ہے۔

زیکا وائرس اس وجہ سے بھی خطرناک ہے کیونکہ اس کی وجہ سے بچوں میں پیدائشی نقص پیدا ہورہے ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

Read Comments