Dawn News Television

اپ ڈیٹ 04 مارچ 2016 07:22pm

فیصل آباد میں 16 سالہ لڑکی کا ریپ

فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں مبینہ طور پر ایک 16 سالہ لڑکی کے ساتھ ریپ کیا گیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ مدینہ ٹاؤن تھانے کے علاقے محلہ یوسف آباد میں پیش آیا۔

مزید پڑھیں: بلوچستان: 8 سالہ بچہ ریپ کے بعد قتل

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزمان لڑکی کو اغوا کر کے لے گئے اور دو روز تک ریپ کا نشانہ بنانے کے بعد لڑکی کو گھر کے دروازے پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

متاثرہ لڑکی نے ڈان نیوز کو بتایا کہ قریبی بازار سے واپس آرہی تھیں کہ کچھ افراد انہیں لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس اسٹیشن میں نوعمر لڑکے کا ریپ

متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ گزشتہ آٹھ روز سے کوششوں کے باوجود پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزمان واردات کے بعد گھر کو تالے لگا کر فرار ہوگئے جبکہ متاثرہ خاندان نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے انصاف کی اپیل کی ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

Read Comments