دنیا

ترک ساحل کے قریب 25 تارکین وطن ڈوب گئے

ہلاک ہونے والوں میں 10 بچے شامل، ڈوبنے والوں کی قومیت کا پتہ نہیں چلا سکا، ترک حکام

انقرہ: ترکی سے یونان جانے کی کوشش میں تارکین وطن کی کشتی بحیرہ ایجیئن میں ڈوبنے سے دس بچوں سمیت 25 مسافر ہلاک ہوگئے۔

حکام کی کوششوں سے 15 تارکین وطنوں کو بچالیا گیا۔

ترک حکام نے خبر رساں ادارے اے ایف پی سے گفتگو میں 25 ہلاکتوں کی تصدیق کردی تاہم ان کی قومیت کے حوالے سے تاحال پتہ نہیں چل سکا۔

کوسٹ گارڈز تین کشتیوں اور ایک ہیلی کاپٹر کی مدد سے مزید افراد کو تلاش کررہے ہیں۔

ترکی کو یورپ کے دیگر ممالک تک جانے کے والے سے 'لانچ پیڈ' مانا جاتا ہے جبکہ 2015 سے جاری نقل مکانی کے نتیجے میں یورپ میں 10 لاکھ افراد پہنچ چکے ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔