Dawn News Television

اپ ڈیٹ 13 دسمبر 2019 01:11am

اس تصویر میں کتنے شیر ہیں؟

آج کل انٹرنیٹ پر ذہنی آزمائش سے متعلق تصاویر سامنے آنے کا رجحان فروغ پذیر ہے۔

گزشتہ دنوں ایک آئی فون کا ڈسپلے سامنے آیا تھا جس میں پوچھا گیا تھا کہ اس میں کتنی بار 3 کا ہندسہ آیا ہے۔

مزید پڑھیں : اس تصویر میں کتنے 3 ہیں؟

اور اب ایک اور بصری دھوکا دیتی تصویر سامنے آئی ہے جس میں لوگوں سے پوچھا گیا ہے کہ انہیں اس تصویر میں شیر کے کتنے چہرے نظر آرہے ہیں۔

ویسے تو پہلی نظر میں دو بچے اور دو بالغ شیر تو نظر آجاتے ہیں مگر اس تصویر میں کئی جگہوں پر شیروں کے چہروں کو ہوشیاری سے چھپایا گیا ہے۔

ویسے تو اس طرح کے ذہنی آزمائش کے معموں کا مقصد بچوں کی ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہوتا ہے مگر انٹرنیٹ پر لوگ انہیں ایک دوسرے کی ذہانت آزمانے کے لیے استعمال کررہے ہیں۔

تو آپ بتائیں اس تصویر میں آپ کو شیروں کے کتنے چہرے نظر آرہے ہیں اور خیال رہے کہ ہزاروں افراد اس کا درست جواب بتانے سے قاصر رہے ہیں۔

اگر اب بھی جواب معلوم نہیں ہوسکا تو چلیں ہم ہی بتا دیتے ہیں کہ اس میں 16 چہرے موجود ہیں، چار نمایاں شیروں کو چھوڑ کر 5 چہرے درختوں کی شاخوں پر، دو بائیں جانب کے درخت کے موٹے تنے پر، ایک تنے کے بائیں جانب سبزے میں، ایک اسی تنے کے نیچے زمین پر، دو نمایاں شیروں کے پیروں کے نیچے پتھروں پر جبکہ ایک کھڑے ہوئے بڑے شیر کے برابر میں پتوں کی شکل میں موجود ہے۔

اسکرین شاٹ

Read Comments