معروف فلمیں ویژول ایفیکٹس کے بغیر کیسی ہوتیں؟
معروف فلمیں ویژول ایفیکٹس کے بغیر کیسی ہوتیں؟
کیا آپ اپنی پسندیدہ فلموں کو ویژول ایفیکٹس کے بغیر شناخت کرسکتے ہیں ؟
یہاں کچھ ایسی فلموں کی تصاویر آپ دیکھ سکتے ہیں جنھیوں ویژول ایفیکٹس اور دیگر ٹیکنالوجی کی بدولت بالکل بدل کر رکھ دیا گیا اور لوگوں پر بھی مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔
لائف آف پائی
اس فلم میں ایک کشتی بحر اوقیانوس میں کھو جاتی ہے جس میں ایک لڑکا اور ایک بنگال ٹائیگر موجود ہوتا ہے جیسا آپ تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔
مگر یہ ویژول ایفیکٹس کا کمال ہے حقیقت میں یہ آسکر ایوارڈ یافتہ فلم میں لڑکا کچھ ایسے سفر کرتا ہے۔
گریوٹی
فلم گریوٹی میں اداکارہ ساندرا بولاک خلاءمیں نظر آتی ہیں۔
اور اصل میں ویژول ایفیکٹس نے اداکارہ کو زمین سے خلاءمیں پہنچایا ہوا ہے۔
دی وولف آف وال اسٹریٹ
اس منظر میں کشتی کے ساتھ ساتھ دریا یا سمندر کو دکھایا گیا ہے۔
مگر حقیقت میں وہاں کچھ بھی نہیں تھا۔
آئرن مین تھری
آپ یہاں ٹونی اسٹارک کو اپنے آئرن مین سوٹ میں تو دیکھ رہے ہیں۔
مگر حقیقت میں تو رابرٹ ڈاﺅنی جونیئر فل باڈی سوٹ پہنے ہوئے ہیں۔
ایلس ان ونڈر لینڈ
ایلس ان ونڈر لینڈ کی یہ تصویر اگر ویژول ایفیکٹس کے بغیر دیکھیں۔
لوئس کیرول کی دنیا آپ کو 'ونڈر لیس' نظر آئے گی۔
او زی دی گریٹ اینڈ پاور فل
جب جیمز فرانکو او زی کا سفر کررہے تھے۔
درحقیقت وہ تو اسٹوڈیو کے اندر ہی ایک زرد رنگ کی پگڈنڈی نما جگہ پر چہل قدمی کررہے تھے۔
ایکس مین: ڈیز آف فیوچر پاسٹ
اس فلم کے آغاز میں یہ منظر تو آپ نے دیکھا ہوگا۔
مگر یہاں آپ کو کسی بھی قسم کا خطرہ نظر نہٰں آئے گا بس سبز رنگ چھایا ہوا ہے۔
دی مارشین
میٹ ڈیمین اس فلم میں لگ رہا ہے کہ مریخ پر موجود ہیں۔
مگر انہوں نے اپنا بیشتر وقت ایک سبز اسکرین کے سامنے گزارا۔
دی ہوبٹ: دی بیٹل آف دی فائیو آرمیز
جب رچرڈ آرمٹیج اس منظر میں لڑ رہے تھے۔
تو درحقیقت وہ برف کے بہتے بلاک کی بجائے ایک موونگ پلیٹ فارم پر موجود تھے۔
جراسک ورلڈ
اس فلم میں دکھائے جانے والے ڈائنو سارز مکمل طور پر کمپیوٹر گرافک کا کمال نہیں تھے۔
بیشتر جگہوں پر لوگوں نے ڈائنو سارز کے سر اپنے چہرون پر چڑھا رکھے تھے۔
دی ہنگر گیمز
اور ہنگر گیمز میں دکھائے جانے والے تھری ڈی ٹچ اسکرین کی حقیقت بھی جان لیں۔
یہ درحقیقت یہ سپاٹ اور سبز میز ہے۔
ایوینجرز
آپ نے اسکارلٹ جونسن کو ایوینجرز میں ایک مشین پر پرواز کرتے تو دیکھا ہوگا۔
مگر وہ تو کسی خطرے کا سامنا کرنے کی بجائے زمین پر ہی محفوظ تھیں۔