بے بی وائپس کے یہ 9 فوائد معلوم ہیں؟
بے بی وائپس تو آپ نے دیکھیں یا بچوں کی صفائی کے لیے استعمال کیے ہوں گے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس سے بھی ہٹ کر یہ کتنی کارآمد چیز ہے؟
ہاتھوں کی صفائی سے لے کر جوتے اور پرس چمکانے تک آپ اس سے بہت کچھ ایسا کرسکتے ہیں جس کا آپ نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔
اپنے جوتوں اور پرس کو چمکائیں
کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ بے وائپس کے ذریعے لیدر شوز یا پرس کی چمک دمک واپس لائی جاسکتی ہے؟ نہیں تو اب سوچ لیں بلکہ عمل کرکے دیکھیں، یعنی لیدر شوز یا پرس کو ان کے ذریعے صاف اور چمکا کر دیکھیں۔
صفائی کے کپڑے کے طور پر
بے بی وائپس کے کچھ برانڈ صفائی کے کپڑے کے طور پر بھی استعمال ہوسکتے ہیں اور ان سے قالینوں کی صفائی بھی ہوسکتی ہے، مگر کم استعمال شدہ وائپس کو ہی اس مقصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
کپڑوں، کارپٹ وغیرہ سے داغ مٹانا
اگر آپ کے قالین یا کارپٹ پر چائے یا کافی گرگئی ہے تو بے بی وائپ کو استعمال کرکے دیکھیں، یہ سیال کو جذب کرنے کے ساتھ دھبوں کو بھی صاف کردے گا۔ بے بی وائپس اسی طرح کپڑوں اور فرنیچر پر لگنے والے داغ دھبوں کی صفائی کے لیے بھی بہترین ثابت ہوسکتا ہے۔
کی بورڈ کی صفائی
کیا آپ کو معلوم ہے کہ کی بورڈ کے اندر کتنی مٹی اور کچرا جمع ہوجاتا ہے، جبکہ جراثیموں کی تعداد کا تو اندازہ بھی نہیں کیا جاسکتا، اگر آپ بے بی وائپ کے ذریعے ذریعے اس صاف کریں تو آپ حیران رہ جائیں گے، تاہم کی بورڈ کی کیز کو صاف کرنے سے پہلے کمپیوٹر بند کرنا نہ بھولیں۔
میک اپ صاف کریں
متعدد ماڈلز جب میک اپ صاف کرنے لگتی ہیں تو بے بی وائپس کا ہی استعمال کرتی ہیں خاص طور پر بلیک آئی لائنر کے لیے تو، تو آپ بھی آزما کر دیکھیں۔
جلد کو سکون پہنچائے
کیا آپ سورج کی روشنی میں بہت زیادہ گھمے ہیں اور جلن محسوس ہورہی ہے؟ اگر ہاں تو متاثرہ جگہوں پر بے بی وائپ کو رکھ کر دیکھیں، بے وائپس کو خراشوں کے علاج کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے حالانکہ ان میں جراثیم کش خوبیاں تو نہیں ہوتیں مگر ابتدائی صفائی کے لیے ان کا استعمال نقصان دہ نہیں۔
پرفیوم کے داغوں کو کپڑوں سے صاف کریں
اگر آپ کی قمیض پر ڈیوڈرنٹ کے نشانات پڑ گئے ہیں تو ان پر ہلکا گیلا بے بی وائپ پھیر دیں۔ وہ داغ صاف ہوجائیں گے اور قمیض بھی فوری خشک ہوجائے گی۔
گاڑی کے شیشوں کی صفائی
آپ کی ونڈ شیلڈ بہت گندی ہے یا دھندلی ہورہی ہے؟ اسے اچھی طرح بے وائپس سے رگڑیں اور جادو دیکھیں۔
کپڑوں کی دراز
اپنے کپڑوں کی دراز مہکانا چاہتے ہیں؟ تو بے بی وائپس کو چوکور شکل میں کاٹیں اور ان پر کچھ قطرے کسی پسندیدہ خوشبو دار تیل کے گرا کر دراز میں رکھ دیں، یہ ٹکڑے دراز کو خوشبو دار بنادیں گے جبکہ اس میں کسی قسم کی بو بھی پیدا نہیں ہوگی۔
آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔