Dawn News Television

شائع 20 مئ 2016 01:46pm

کانز 2016: بولی وڈ سرخرو یا مایوسی کا سامنا؟

69 ویں کانز فلم فیسٹیول میں جہاں بولی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے اپنے 15 سال مکمل کیے وہیں سونم کپور کا بھی اس میلے میں یہ چھٹا سال تھا۔

ان اداکاراؤں نے کانز میں اپنے سفر کے دوران کبھی تو بہت لاجواب ملبوسات کے ساتھ شرکت کی اور کبھی ان کے اسٹائل کو سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بنایا گیا۔

اس سال بھی دونوں اداکارائیں پوری تیاری کے ساتھ اس فیسٹیول میں جلوہ گر ہوئیں لیکن ایسا تو ہو نہیں سکتا کہ فیشن کو لے کر ان سے کوئی بھول نہ ہوئی ہو۔

جہاں سونم کے کچھ ملبوسات مداحوں کی سمجھ سے باہر رہے وہیں ایشوریا کے جامنی ہونٹوں کا چرچا اب بھی انٹرنیٹ پر ہورہا ہے۔

ہم نے یہاں ان دونوں اداکاراؤں کی اس سال کے کانز میلے سے کچھ تصاویر جمع کی ہیں، اب آپ ہی فیصلہ کرلیں کہ دونوں نے بولی وڈ کو فیشن کے حوالے سے سرخرو رکھا یا پھر مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

Read Comments