☰
صبا قمر کی بولی وڈ ڈیبیو فلم کی ایک جھلک
ڈراموں کے بعد ’منٹو‘ میں نور جہاں کے کردار سے فلم ڈیبیو کرنے والی صبا قمر کی بھی کئی پاکستانی فنکاروں کے بعد بولی وڈ میں انٹری ہوگئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق صبا قمر اپنی پہلی بولی وڈ فلم میں مشہور اداکار عرفان خان کے مقابلے میں کردار ادا کر رہی ہیں۔
حال ہی میں فلم کے حوالے سے کچھ تصاویر منظر عام پر آئیں، جن میں صبا قمر اور عرفان خان کو ایک ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔