کرینہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع
کیا بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان ماں بننے والی ہیں؟ اگر ہندوستانی میڈیا کی خبروں پر بھروسہ کیا جائے تو یہ بات بالکل صحیح نظر آرہی ہے۔
بولی وڈ لائف کی ایک خبر کے مطابق سیف علی خان کی اہلیہ اداکارہ کرینہ کپور حاملہ ہیں تاہم دونوں نے اب تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی۔
مزید پڑھیں: سیف اور کرینہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے
تاہم اگر یہ خبر درست ہے تو یقیناً یہ دونوں اداکاروں کے مداحوں کے لیے بہت خوشی کی خبر ثابت ہوگی۔
اداکار گھرانوں سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ سیف اور 35 سالہ کرینہ 2012 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔
کرینہ کپور خان اور سیف علی خان نے ایک ساتھ "قربان"، "ٹشن" اور "ایجنٹ ونود" میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کرینہ کی سیف سے شادی کرنے کی واحد شرط
واضح رہے کہ سیف علی خان کی سابقہ بیوی امرتا سنگھ سے ایک بیٹا اور بیٹی ہے۔ دونوں کی 2004 میں طلاق ہو گئی تھی۔
کرینہ اس وقت اپنی فلم 'اڑتا بنجاب' کی تشہیر میں مصروف ہیں جبکہ سیف علی خان اپنی فلم 'رنگون' کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔
آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔