کرینہ کی سیف سے شادی کرنے کی واحد شرط

10 مارچ 2016
کرینہ اور سیف 2012 میں شادی کے بندھن میں بندھے — فوٹو/ اے ایف پی
کرینہ اور سیف 2012 میں شادی کے بندھن میں بندھے — فوٹو/ اے ایف پی

کیا آپ جانتے ہیں کہ بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے شوہر سیف علی خان سے شادی کرنے سے پہلے کیا شرط رکھی تھی؟

اگر نہیں تو ہم بتائے دیتے ہیں کہ کرینہ کی وہ 'واحد' شرط یہ تھی کہ وہ ساری زندگی کام کریں گی۔

این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق اپنی آنے والی فلم ’کی اینڈ کا‘ کی ایک تشہیری تقریب کے دوران کرینہ کپور کا کہنا تھا ’آج میں شادی شدہ ہوں اور بے حد خوش بھی، میں نے شادی سے قبل سیف کے سامنے صرف ایک شرط رکھی تھی کہ میں اپنی پوری زندگی کام کروں گی، پیسے کماؤں گی اور سیف کو میرا ساتھ دینا ہوگا‘۔

کرینہ اور سیف 2012 میں شادی کے بندھن میں بندھے، دونوں ایک ساتھ کئی فلموں میں کام کرچکے ہیں جن میں ’اوم کارا‘، ’ٹشن‘، اور ’قربان‘ وغیرہ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: سیف اور کرینہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

کرینہ کا مزید کہنا تھا کہ خواتین آج کسی شعبہ میں بھی مردوں سے پیچھے نہیں اور یہی ان کی طاقت ہے۔

کرینہ اس وقت فلم ’کی اینڈ کا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ ارجن کپور اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

’کی اینڈ کا‘ میں کرینہ ایک کاروباری خاتون کے طور پر جبکہ ارجن گھریلو شوہر کے روپ میں نظر آئیں گے۔

فلم کے ایک پوسٹر میں ارجن کپور ہار (منگلستر) پہنے بھی نظر آئے جس پر کرینہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک بالکل نیا اور مختلف خیال تھا اور ارجن نے اسے بخوبی نبھایا۔

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

’کی اینڈ کا‘ میں کرینہ اور ارجن کے ہمراہ اداکار امیتابھ بچن اور جیا بچن بھی مختصر کردار کرتے نظر آئیں گے۔

آر بالکی کی ہدایت میں بننے والی یہ فلم رواں سال یکم اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

solani Mar 10, 2016 07:47pm
What is the meaning of marriage without children?