Dawn News Television

شائع 01 جون 2016 05:56pm

بیوی پر ہلکا تشدد؟ ماہرہ اور حمزہ کا جواب

پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی اور ماہرہ خان نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو ریلیز کی جس میں وہ اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے حال ہی میں پیش کیے حقوق نسواں کے حوالے سے پیش کی جانے تجاویز کے خلاف نظر آئے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں اسلامی نظریاتی کونسل نے حقوق نسواں بل کے لیے اپنی تجاویز پیش کی تھیں جن میں بیوی پر ہلکے پھلکے تشدد کی اجازت بھی شامل تھی۔

مزید پڑھیں: بیوی کو چھوڑیں ان چیزوں پر ہلکا تشدد کرلیں

اس کے فوری بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے اس تجویز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ساتھ ساتھ اداکار حمزہ علی عباسی بھی اس کے خلاف آواز اٹھاتے نظر آئے۔

اور اب حمزہ علی عباسی نے ساتھی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ مل کر ایک مزاحیہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ ہر شئیر کی جو یقیناً ان تجاویز پر تنقید ہے۔

اس ویڈیو میں دکھایا گیا کہ حمزہ ماہرہ پر تشدد کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس کے جواب میں ماہرہ نے حمزہ کی ہی زور دار پٹائی لگادی۔

ویڈیو کے ذریعے دراصل یہ دونوں اداکار یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ خواتین کمزور نہیں اور انہیں اپنا دفاع کرنا بخوبی آتا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

Read Comments